Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کیس: شرجیل میمن کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی..کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔نیب نے5 ارب 76 کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے ۔ نیب کے چیئرمین نے سیاسی طور پر بد عنوانی کے کیس قائم کئے۔ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، اس لئے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کی ضرورت نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شرجیل سمیت دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت 4 نومبر کو کرے گی ۔اسی د ن تمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت میں توثیق مسترد کردی تھی۔ نیب کی ٹیم نے سابق صوبائی وزیر کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ شرجیل میمن کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

شیئر: