Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کےخلاف ریفرنسز کی رپورٹ نگراں جج کو پیش

اسلام آباد... نیب نے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی ایک اور پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ کے نگران جج کو جمع کرا دی۔ پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کے چیمبر میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم کی تفصیلات جبکہ حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیئے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد منجمد کرنے کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں احتساب عدالت کے حکمنامے، اسحاق ڈار کیخلاف اب تک ریکارڈ ہونے والی شہادتوں کی تفصیل شامل ہے۔ نگراں جج کو نیب پراسیکیوٹرز کو سیکیورٹی دینے سے متعلق الگ رپورٹ بھی دی گئی ہے۔

شیئر: