جدہ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے منگل کی شب اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کرکے لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے ۔ ان کی والدہ پہلے سے مملکت میں موجود تھیں۔ نواز شریف نے اپنی والدہ کو عمرہ کرایا۔ حرم شریف میں نوافل ادا کئے ۔ملک وقوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد اور دادی کی تصاویر اور اک دعا بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے۔ اے اللہ! بے شک ہم تجھے ان(دشمنوں) کے مقابلے میں لاتے ہیں اور ان (دشمنوں) کے شرور سے تیری پناہ مانگے ہیں۔