Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونی رائے کو دوسری فلم مل گئی

ہندوستانی ٹیلیوژن سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ مونی رائے ان دنوں اپنی پہلی بالی وڈ فلم ' گولڈ' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔ اپنی پہلی فلم کی تیاریوں کے دوران ہی اداکارہ مونی کو بالی وڈ انڈسٹری کی دوسری فلم مل گئی۔ وہ کرن جوہر کی نئی فلم ' براہمسٹرا' میں کام کریں گی۔ہدایتکار ایان مکھرجی کی اس نئی فلم میں اداکارامیتابھ بچن،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کرداروں میں کام کررہے ہیں ۔اب مونی بھی اسی فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں ۔
 

شیئر: