Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علماءسے بلوغت کی عمر متعین کرنے کا مطالبہ

ریاض....سعودی عرب کی معروف قلمکار خاتون عزیزہ المانع نے سعود ی سربرآوردہ علماءبورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کی عمر متعین کریں۔ سن بلوغت کی باقاعدہ نشاندہی کریں۔ تمام بچے ایک ساتھ بالغ نہیں ہوتے۔ شہری قوانین مثال کے طور پر پبلک پراسیکیوشن اور شہریت کے قوانین میں بچوں کی بلوغت کو اساس بنایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی معاہدوں میں بلوغت کی عمر 18برس مقرر کی گئی ہے۔ ہمارے یہاں شرعی عدالتیں بہت سارے مسائل کا فیصلہ بلوغت کی بنیاد پر کرتی ہیں لہذا سربرآوردہ علماءبورڈ باقاعدہ طے کرے کہ بچہ کب تک بچہ رہیگا اور کب اسے بالغ شمار کیا جائیگا۔ 
 

شیئر: