Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی گینگ سے برآمد780کچھوئے دریائے سندھ میں چھوڑ دیئے گئے

 ڈبلیو ڈبلیو ایف اور محکمہ والڈ لائف سندھ نے کراچی میں غیر ملکی گینگ سے برآمد ہونے والے نایاب نسل کے780کچھوئے دریائے سندھ سے متصل کلری جھیل میں چھوڑ دیئے۔کلری جھیل کے قدرتی ماحول میں دوبارہ چھوڑے جانےوالے نایاب نسل کے 780 بلیک پونڈ کچھو ﺅں کو سندھ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر پکڑا گیا تھا جنہیں والڈ لائف ٹیم نے کراچی میں غیر ملکی گینگ سے برآمد کیا تھا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں تمام دریائی خاکروب کی مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد ہے جنہیں عدالتی حکم پر قدرتی ماحول میں چھوڑا گیا تاکہ بڑھتی ہوئی دریائی آلودگی کوروکا جاسکے۔غیرقانونی طور پر پکڑے گئے کچھو ﺅں کو ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑنے سے نہ صرف ان کی افزائشِ نسل میں اضافہ ہوگا بلکہ دریائی آلودگی میں بھی کافی حد تک کمی ہوگی۔

شیئر: