’الباحہ ونٹر فیسٹیول 2025‘ ایک جامع تفریجی اور سیاحتی پروگرام
فیسٹیول کے دوران 250 سے زیادہ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کا تھامہ سیکٹر، ’الباحہ ونٹر فیسٹیول 2025‘ کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے جس میں 40 حکومتی اور نجی اداروں کی طرف سے 250 سے زیادہ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔
اس فیسٹیول کا مقصد موسمِ سرما میں ایک سیاحتی منزل کے طور پر ریجن کی کلیدی شہرت کو میں اضافہ کرنا ہے۔
الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی احکام کے مطابق، بلدیات نے رہائش کے 969 معائنے کیے ہیں، 33000 سکوائر میٹر سے زیادہ سبز علاقوں کو بحال کیا ہے اور پبلک پارکس اور سہولتوں کی دیکھ بھال کی ہے۔
الباحہ ریجن میں اس فیسٹیول کا آغاز دسمبر کے ابتدائی دنوں میں پورے تھامہ سیکٹر میں ہو جائے گا اور رمضان تک جاری رہے گا۔

اس میں لوگوں کو طرح طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی جن میں سیاحت، میراث اور زارعت خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
مملکت بھر سے رہائشیوں کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ آئیں اور جشن اور فیسییٹول کی مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔
المخواۃ میں ایک جامع تفریحی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں جھولے، تھیٹر کی پرفارمینس، موسیقی کے پروگرام اور مختلف مقابلے ہوں گے۔

الحجرۃ، گھڑ دوڑ، اونٹنیوں سے زیادہ سے زیادہ دودھ نکالنے کے مقابلوں اور بچوں کے لیے مختلف پروگراموں کی میزبانی کرے گا۔
قلوہ میں تفریحی، ثقافتی اور تعلیمی مشاغل جبکہ غامد الزناد موسمی تہواروں کو پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے جن میں مقامی ہنر، ورکشاپس اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے فروغ کی کوششیں شامل ہوں گی۔

مجموعی طور پر الباحہ ونٹر فیسٹیول کا مقصد سیاحت اور معشیت کا فروغ، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور پائیدار سیاحتی ترقی اور ریجن میں سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی ہے۔
