Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روینہ ٹنڈن نے 43 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن 43 برس کی ہوگئیں۔روینہ ٹنڈن نے90 کی دہائی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔1991 میں روینہ اپنی پہلی فلم ' پتھر کے پھول' میں سلمان خان کےساتھ سینما اسکرین پر آئی تھیں جو ہٹ فلم رہی۔ اپنی پہلی ہی فلم پر روینہ نے ایوارڈ بھی وصول کیا ۔یوں روینہ کا بالی وڈکریئر شروع ہوا۔ روینہ نے مشہور اداکاروں ' شاہ رخ خان، عامر خان، سنجے دت، سنیل شیٹھی، گووندا، اکشے کمار اور دیگر اداکاروں کےساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی اور خوب شہرت کمائی۔روینہ 2004 میں معروف فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھڈانی کےساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ وہ ایک بیٹے کی ماں ہیں۔ روینہ آخری بار رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ' ماتر' میں کام کرچکی ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں