Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کابینہ نے آئی جی کو ہٹانے کی منظوری دیدی

  کراچی...سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ مارچ 2016 میں اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی لایا گیا۔ سپریم کورٹ نے تمام او پی ایس پر پوسٹنگز ختم کردی ہیں اس لئے سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کرے۔ کابینہ نے اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے اور ان کی جگہ 22 گریڈ کے افسر مجید دستی کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقیوں، تقرر اور تبادلوں سے متعلق قواعد کو آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔ایسے قواعد چاہتے ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے ہو اور سیاسی حکومت کی رٹ قائم رہے۔

شیئر: