Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلا بجٹ توسیعی ہوگا، الجدعان

ریاض .... وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب 2018ءکےلئے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے برعکس زیادہ بڑے بجٹ کی تیاری کررہا ہے۔سعودی حکام اخراجات کو کنٹرول کرنے والے اقدامات کے دباﺅ سے متاثر معیشت کو سہارا دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ الجدعان نے کہاکہ جو ہدف 2،3برس کے دوران پورا کیا جاسکتا ہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر فی الفور پورا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی جہت میں کام ہورہا ہے۔ انہوں نے امریکی ادارے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے الاﺅنس وغیرہ وعدے کے مطابق ابھی تک ادا نہ کرنے کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں۔ متعلقہ اداروں کو بجٹ کے دائرے میں انہیں حل کرنا ہوگا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں