لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔تحفظ اور امن سب کے لئے بحال ہوگیا۔ شکریہ نواز شریف۔ ٹوئٹر پر بیان میںمریم نواز نے کہا کہ آج کرکٹ اسٹیڈ یم لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ آج سے 5 سال پہلے ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ یہ نوازشریف کی بدولت ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو جتنا دبایا گیا وہ عوام میں اتنا ہی زیادہ مقبول ہوئے۔ ن لیگ کی حکومت سے پہلے ملک میں روزدہشت گردی ہوتی تھی۔ پاکستان کی بہتری کیلئے چیزیں کس طرح تبدیل ہوئی ہیں۔