سعودی ولی عہد کا تحفہ: شامی صدر نے غلاف کعبہ کا ٹکڑا دمشق کی مسجد اموی میں رکھ دیا
غلاف کعبہ کا منقش ٹکرا تحفے میں دیا جس پر قرآنی آیت کنندہ ہے ( فوٹو: اخبار24)
شامی صدر احمد الشرع نے غلاف کعبہ کا ٹکرا دمشق کی مسجد اموی میں رکھ دیا جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں تحفے میں بھیجا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق احمد الشرع نے شام کی آزادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خطاب میں بتایا ’انہوں نے بیرونی دورے کے آغاز مملکت سے کیا جہاں سعودی ولی عہد نے انہیں غلاف کعبہ کا منقش ٹکرا تحفے میں دیا جس پر قرآنی آیت کنندہ تھی۔‘
شامی صدر نے کہا کہ ’میں نے غلاف کعبہ کے اس ٹکرے کو مسجد بنی امیہ میں رکھنے کو ترجیح دی تاکہ اس سے مکہ مکرمہ اور شام میں بھائی چارے اور اخوت کے جذبات مستحکم ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ’غلافِ کعبہ کے ٹکرے کو شام کی آزادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یہاں رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے ہر خطرے اور چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کے لیے اتحاد ر زور دیا اور کہا ’اللہ کے فضل سے ہر قسم کے چیلنجز سے بخوبی نمبرد آزما ہوں گے۔‘
واضح رہے شامی 8 دسمبر کو بشار الاسد کی سابق حکومت کے خاتمے اور نئے دور کے آغاز کی یاد کے طور پر مناتے ہیں جب 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کا تختہ الٹا گیا اور دمشق سے فرار ہوگئے تھے۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد انقلابی فورسز نے شام پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔
ا شام کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے اسد خاندان کے 60 سالہ دور کے خاتمے پر آزادی کا جشن منایا جارہا ہے۔
