سعودی قیادت کی شام کے ’لبریشن ڈے‘ کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد
شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر الشرع کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو شامی صدر احمد الشرع کو شام کے ’لبریشن ڈے‘ کی پہلی سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔
یاد رہے آٹھ دسبمر 2024 کو احمد الشرع کی قیادت میں شامی فورسز نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، شام پر اسد خاندان کے پچاس سال سے زائد حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد نے شام کے صدر احمد الشرع کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات بھیجے ہیں۔
احمد الشرع نے اس سال فروری میں صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا، مئی میں سعودی ولی عہد نے ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات کرائی۔ جس میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشٹنگٹن شام پر عائد پابندیاں اٹھا لے گا۔
واضح رہے سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئےعوام کی امداد کر رہا ہے۔
