اسلام آباد...سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جب اورجسے دل چاہتا ہے گرفتار کرلیتا ہے۔ نیب کی گرفتاری پالیسی کسی کو سمجھ نہیں آتی۔ عدالت نے مضاربہ اسکینڈل میں ملزم مطیع الرحمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس د ئیے کہ نیب کسی ملزم کے گلے میں ہاتھ ڈال کر پھرتا ہے اور کسی کو گرفتار کر لیتا ہے۔ نیب کا دل نہ ہو تو ملزمان کو گرفتار ہی نہیں کرتا۔کوئی نہیں جانتا کس کیس میں بندہ اندر ہوتا ہے کس میں نہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ نیب کے نئے چیئرمین پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے عوام سے 386 ملین کا فراڈ کیا ہے ۔ 36 گواہ بھی بیان ریکارڈ کرا چکے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ2سال سے ملزم گرفتار ہے۔مزید کتنا عرصہ اسے جیل میں رکھنا ہے۔کیس م نیبیں اتنی تو سزا نہیں ہوتی جتنا عرصہ ملزمان کو جیل میں رکھا جاتا ہے۔