Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں سے شادی کی شرائط تبدیل کرنیکا مطالبہ

ریاض ...سعودی وکیل خاتون سمر الحیسو نی نے غیر ملکیوں سے سعودیوں کی شادی کی شرائط پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی مرد و خواتین غیر ملکی مرد و خواتین سے شادی قرآن و سنت کی روح کے مطابق مقررہ شرائط کے تحت کریں۔ شادی کی شرائط قرآن و سنت کی رو ح سے خارج نہیں ہونی چاہئیں۔ حیسونی نے المدینہ المنورہ اخبار کے کالم میں تحریر کیا کہ ان دنوں جو شرائط لگی ہوئی ہیں وہ شرعی احکام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ مثال کے طور پر ایک خاص عمر ہی کے اندر غیر ملکی خاتون سے شادی کی اجازت دی گئی ہے یا صحت کی خرابی کی صورت میں اسکی اجاز ت دی جاتی ہے۔ یہ شرعی احکام سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غیر ملکی خاتون سے شادی کرنے والے سعودی شوہر کے ساتھ مساوات ضروری ہے۔ دیگر نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کے تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے غیر ملکیوں سے سعودی خواتین کی شادی پر پابندی لگادی جائے۔ مملکت میں 7لاکھ سے زیادہ خواتین غیر ملکیوں سے شادیاں کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: