Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے فیئر ٹرائل نہیں ملا،نواز شریف

لند ن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمعرات2نومبر کو وطن واپس جا رہا ہوں۔ جمعہ 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر فئیر ٹرائل ہوتا تو اقامہ پر نااہل نہ کیا جاتا۔ عدالت میں جو ٹرائل ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ مجھے فیئر ٹرائل نہیں ملا۔ دریں اثناءوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں ان امور پر مشاورت ہوئی کہ پارٹی کو کس طرح لے کر چلنا ہے۔ الیکشن کی تیاری کس طرح کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے سربراہ ہیں۔ انہی کی قیادت میں پارٹی چل رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ، فیئر ٹرائل نواز شریف کا جائز مطالبہ ہے۔مائنس نواز فارمولا زیر غور نہیں۔

شیئر: