Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی عبدالقوی کی ٹیسٹ رپورٹ پولیس کو مل گئی

 ملتان ..... قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کا پولی گراف ٹیسٹ جو لاہور میں 25 اکتوبر کو کروایا گیا تھا، کی رپورٹ مل گئی ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جسے جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب قندیل کے والدین کو تھانے بلا کر مفتی عبدالقوی کے روبرو بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ ملزم عبدالقوی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا ہے۔

شیئر: