Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سعودی _لڑکی _سے_شادی_کرنا _پسند _کریں_ گے_یا _ مراکشی _سے

سعودی ٹویٹر صارفین کا ہیچ ٹیگ عالمی رینکنگ میں 5گھنٹے تک اول پوزیشن پر رہااور صارفین کے درمیان دلچسپ بحث کا موضوع بنارہا۔ عالمی ٹرینڈ بننے والا ہیچ ٹیگ’’# سعودی _لڑکی _سے_شادی_کرنا _پسند _کریں_ گے_یا _ مراکشی _سے‘‘بدھ کی دوپہر2بجے بنا اور صرف 45منٹ کے بعد عالمی ٹرینڈ بن گیا۔ بعد ازاں رات تک یہ دوسری اور پھر تیسری پوزیشن پر آگیا۔
ٹویٹ کرنے والوں والے 3گروہ میں بٹ گئے۔ کسی نے مراکشی لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو کسی نے کہا ہے کہ ہم وطن سعودی لڑکی سے شادی کرنا بہتر ہے جبکہ تیسرا گروہ وہ تھا جس نے دونوں کی خوبیوں اور خامیوں پر اظہار رائے کی ہے۔
ظافر الشیبان سعودی نوجوان ہے جس نے ٹویٹ میں کہا ہے: یقینا مراکشی لڑکی سے شادی کروں گا تاکہ آنے والی نسل میں خوبصورتی کا عنصر پیدا ہو۔
سعودی ٹویٹر ناصر نے ٹویٹ کیا: صرف سوال پڑھ کر ہی ذہنی سکون ملا اور جذبے جوان ہوئے۔ اب مراکشی سے شادی کروں یا نہ کروں مگر آج کا دن اچھا گزرا۔ٹویٹر پر خون بڑھانے والے ایسے ہی سوالات کئے جائیں۔
ایک سعودی ٹویٹر نے سب سے مختلف بات لکھی۔ انہوں نے لکھا کہ شادی اس لڑکی سے کی جائے جس پر دل آجائے، قطع نظر اس سے کہ وہ کس ملک اور نسل سے تعلق رکھتی ہو کیونکہ جذبات سرحدوں سے بالاتر ہیں۔
 
 

شیئر: