Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانوں کیخلاف مہم پر نوجوانوں کا اظہار مسرت

واشنگٹن .... سعودی نوجوانوں نے انسداد بدعنوانی مہم کا پرجوش خیر مقدم کردیا۔ یہ بات امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے سعودی عرب میں بدعنوانوں کے خلاف شروع کی جانے والی فیصلہ کن مہم پر رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے بعد بتائی ہے۔ بلومبرگ کا کہناہے کہ سعودی نوجوان بدعنوانی کے خلاف ایسی ہی جنگ کے خواب دےکھ رہے تھے۔ انکا احساس تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ طبقہ خود کو قانون سے بالا سمجھ رہا ہے۔ ابتدائی عوامی ردعمل مثبت رہا۔ بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس انتباہ سے یکجہتی کا اظہار کیاجس میں انہوں نے کہاتھا کہ قانون سے بالا کوئی نہیں۔
 

شیئر: