Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی عبدالقوی کے ریمانڈ میں توسیع

  ملتان ... قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 6 دن کی توسیع کردی گئی ۔عدالت نے پولیس کو 13 نومبر تک چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل درخواست ضمانت مسترد کردی گئی تھی ۔پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پرمفتی عبدالقوی کو ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد عدالت نے مفتی عبدالقویٰ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ دوران تفتیش اعتراف کیا کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال کار ا سکے رشتے دار کی تھی۔ جس مکان میں قندیل بلوچ رہائش پذیر تھی وہ بھی اس کے ایک عزیز کا ہے۔ 

شیئر: