Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے مسائل پر بحث کیلئے ولی عہد کی زیر صدارت اجلاس

ریاض ... اقتصادی و ترقیاتی امورکونسل کا اجلاس ریاض کے قصر یمامہ میں ہوا۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان جو اقتصادی و ترقیاتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔ بدعنوانی کے مسائل پر کونسل کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ کونسل نے واضح کیا کہ افراد ، اداروں اور کمپنیو ںکے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔ کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ اجلاس میں انسداد بدعنوانی کے لئے قائم اعلیٰ کمیٹی کے امور زیر بحث آئے۔
 

شیئر: