Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلر ٹیموں کے دورے

جدہ.... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی2 ٹیمیں بیشہ اور طائف کا دورہ کرینگی اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کریں گی۔ دونوں ٹیمیں جمعہ 10نومبر اور ہفتہ 11 نومبر کو  خدمات انجام دیں گی۔ بیشہ میں ٹیم الزہرہ ہوٹل میں قیام کریگی۔ ٹیلیفون نمبر 017-6225666ہے۔ دوسری ٹیم پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں اپنا دفتر قائم کریگی۔ اس کا رابطہ نمبر 012-7341721 ہے۔ دونوں ٹیمیں جمعہ کو صبح 8بجے سے ساڑھے 11بجے اور پھر 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک اور ہفتہ کو 8بجے سے 11بجے تک خدمات انجام دیں گی۔

شیئر: