Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’استجابہ 24‘: بارڈر گارڈ کی انوائرمینٹل ریسپانس ایکسرسائز میں شرکت

اس مشق نے شریک اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کیا (فوٹو: ایس پی اے)
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے تبوک ریجن میں نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس کے زیراہتمام منعقد ہونے والی جوائنٹ ٹیکٹیکل ایکسرسائز ’استجابہ 24‘ میں شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس مشق نے فیلڈ ٹریننگ اور سمندری آلودگی، تیل کے بہاؤ اور خطرناک مادوں سے نمٹنے کے عملی طریقوں کے ذریعے کارروائیوں کی تیاریوں کو بہتر بنایا۔ 
اس کے علاوہ مشق میں شریک اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کیا گیا جس سے سمندری ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات میں کارروائی کی رفتار بہتر بنانے اور موثر کرنے میں مدد ملی۔

 

شیئر: