اسلام آباد...سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو سماعت کریگا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ حدیبیہ کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990 کی دہائی میں حدیبیہ پیپر ملزکے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ اسحاق ڈار نے اعترافی بیان دیا تھا ۔ 2014 میں لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپرزکیس میں نیب کی تحقیقات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پرنیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔