Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ

  لاہور .. متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم اے اے کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔باقاعدہ اعلان دسمبر میں کیاجائےگا۔دسمبر میں کراچی میں شاہ اویس نورانی کی رہائش پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آئین کے مطابق وقت پر انتخابات ہونے چا ہئیں۔ نظام میں تبدیلی کا واحد طریقہ شفاف انتخابات ہیں۔ آئین کے مطابق معاملات چلانا پاکستان کیلئے ضروری ہے۔اس موقع پرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں ایم ایم اے کی بحالی پر اتفاق رائے ہوگیا۔ پرانے منشور پر متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا مسلمانوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مسائل کا واحد حل مسلمانوں کے اتحاد میں ہے۔ 

شیئر: