Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کی 7چینی ملیں خریدنے والی کمپنیاں جعلی نکلیں

    لکھنؤ۔۔۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے دور حکومت میں اترپردیش چینی کارپوریشن لمیٹڈکی7چینی ملیں بہت سستے میں خرید نے والی کمپنیاں تحقیقات میں فرضی نکلی۔ حکومت کو تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد کارپوریشن کے سربراہ منیجر ایس مپرانے گومتی نگر تھانہ میں فرضی کمپنیوں کے ڈائرکٹرز کیخلاف دھوکہ دہی کی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں بڑے لوگوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔انسپکٹر آنند شکلا نے بتایا کہ ریاست چینی کارپوریشن لمیٹڈ کے تابع 10 موجودہ اور 11 بند چینی ملوں کو 2010۔11 میں فروخت کردیا گیا تھا۔ان میں سے دیوریا، بریلی،لکشمی گنج اور ہر دوئی کی یو نٹ خریدنے کیلئے دہلی کی نمرتا مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور چھتولی وہ بارہ بنکی یونٹ خرید نے کیلئے گریاشوگرکمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے دعو یٰ پیش کیا تھا۔دونوں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز نے 2008-09 کی بیلنس شیٹ لگائی تھی۔ حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر دونوں کمپنیوں کو ساتوں فیکٹریاں بیچ دی گئی تھیں۔دریں اثنا، دونوں کمپنیاں تحقیقات میں جعلی ثابت ہوئیں۔

 

شیئر: