Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت دینے لینے پر 10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ

ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ رشوت دینا بھی جرم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے کسی سرکاری اہلکار کو رشوت پیش کی اور اس نے مسترد کردیا ، ایسی حالت میں رشوت دینے والے کو 10 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا ہوگی۔ انسداد رشوت قانون کی دفعہ 9 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن اس سے قبل یہ اطلاع دے چکا ہے کہ رشوت لینے کا الزام ثابت ہوجانے پر سرکاری اہلکار کو 10 لاکھ ریال تک جرمانے اور 10 برس تک قید ہوگی۔ پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ ہر وہ سرکاری ملازم رشوت خور مانا جائے گا جس نے اپنے لئے یا کسی اور کیلئے رشوت طلب کی ہو یا اپنی ڈیوٹی کے دائرے میں آنے والا کوئی کام کرنے کیلئے تحفہ لیا ہو ، عطیہ لیا ہو یا عطیہ کا وعدہ کرالیا ہو۔ 

شیئر: