Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد... احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منگل کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے ضامن احمدعلی قدوسی پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل سے استفسارکیا اسحاق ڈار کہاں ہیں ۔ وکیل نے جواب دیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیا 3 ہفتے گزر نہیں چکے؟۔نیب کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر خود کو عدالتی ٹرائل سے چھپارہے ہیں، وہ بدستور عدالتی مفرور ہیں ۔ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم ہیں۔عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرد ئیے۔ آئندہ سماعت پر اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ۔کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

شیئر: