Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان ناظم الامور کی طلبی ،پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد... پاکستان نے افغان ناظم الامور  کو طلب کرکے باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے ہونے والے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت2 اہلکار جا ںبحق ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ احتجاجی مراسلہ افغان ناظم الامور کے حوالے کیا گیا جس میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر جواب طلب کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزباجوڑ ایجنسی میں سرحدپار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چوکی پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے۔افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

شیئر: