Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان انقلاب ملک و قوم کا معمار

ریاض .... فوکس نیوز چینل نے سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ عرب بہار نے عرب ممالک کو تباہ و برباد اور عرب عوام کو شکست و ریخت سے دوچار کردیا جبکہ ”محمد بن سلمان انقلاب“ عرب اقوام و ممالک کیلئے موثر معمار ثابت ہورہا ہے۔ فوکس نیوز کا کہناہے کہ سعودی عرب میں بدعنوانی کا مسئلہ طویل عرصے سے چل رہا تھا تاہم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت اینٹی کرپشن کمیشن نے صورتحال یکسر تبدیل کردی۔ پہلے بدعنوانی کےخلاف انسداد کا عمل انتہائی سست رفتاری سے چل رہا تھا ۔ حکمراں طبقے کی مستعدی نے صورتحال کو تبدیل کردیا۔
 

شیئر: