Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو کے فوائد

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بچے بڑے سب ہی نہایت شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ کھانوں میں لذت فراہم کرنے والی بہترین صحت بخش غذا ہے .شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے آلو کے چپس پسند نہ ہوں، یا  جسے مختلف کھانوں میں آلو شامل کرنے پر اعتراض ہو . آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لذیذ لگتے ہیں۔
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ کو اس مزیدار سبزی کے  فوائد  بھی معلوم ہیں .
 آلو  بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ فرائیڈ آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنائیں۔آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے.آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو  ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔ اسکے علاوہ  ٹریپٹوفین  آلو میں کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹاشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔
آلو میں کیلشیم کی بھی بڑی  مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔ آلو کو بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے .اس  میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر بنانےاور چہرے کی جھریاں  ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے .
 
 
 

شیئر: