Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن اور حسن نواز اشتہاری قرار

اسلام آباد...احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ دونوں بھائیوں کو نیب ریفرنسز میںعدالت سے غیر حاضری پر ا شتہاری قرار دیا گیا ۔ احتساب عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ لکھے جانے والے فیصلوں میں دونوں کو اشتہاری لکھا جائے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت حسن اور حسین نوازکے4بینک اکاونٹس بھی منجمدکر چکی ہے ۔تفتیشی افسرنے تعمیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے نیب کورٹ کو بتایاکہ ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں ملزمان کی کوئی جا ئداد نہیں۔ عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ 
 

شیئر: