Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں سکون کی نیند آئی،مفتی عبدالقوی

ملتان ... قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کے بعد مفتی عبدالقوی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے2 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے ریمارکس د ئیے تھے کہ پولیس، فون ریکارڈنگ اور اعانت جرم کے ٹھوس ثبوت جمع نہیں کرا سکی۔پولی گراف ٹیسٹ رپورٹ کی بھی عدالت میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں سکون کی نیند آئی۔ کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے پر خوش ہوں۔ پولیس کا حتمی چالان جب عدالت میں پیش ہوگا تو زیادہ خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پولی گرافک ٹیسٹ غلط ہے ،کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ کیس کی تفتیش میں پولیس اور عدلیہ سے مکمل تعاون کیا ۔ عدالت کیس کا جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جیل جانا ایک طرح سے میر ا مطالعاتی دورہ تھا۔قیدیوں کے مسائل ہیں۔ ان کے حل کے لئے5 نکاتی پلان بنایا ہے۔ قیدیوں کی فلاح کے لئے کام کروں گا۔ سول سوسائٹی اور این جی اوز جیل میں موجود بے گناہ قیدیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔

شیئر: