لبنان میں مغوی سعودی رہا
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
بیروت .... باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی علاقے البقاع میں مغوی سعودی شہری کو رہا کردیا گیا۔ لبنانی چینل الجدید کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اغوا کنندگان سعودی شہری علی البشراوی کو فوجی چوکی کے قریب السید علی احاطے میں چھوڑ کر چلے گئے۔ لبنانی فوج کے ماتحت خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے سعودی شہری کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔