Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ کیلئے بہترین شخصیت کا ایوارڈ

بالی وڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، ان کی شخصیت بھی پرکشش تصور کی جاتی ہے۔حال ہی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ،آئی ایف ایف آئی کی جانب سے امیتابھ بچن کو بہترین شخصیت  ہونے پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ امیتابھ بچن کو بہترین شخصیت  برائے 2017 کا ایوارڈ اگلے ہفتے گوا میں منعقد ہونےوالی آئی ایف ایف آئی کی تقریب کےدوران پیش کیاجائےگا۔ بالی وڈ شہنشاہ  190 کے ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ ان کا فنی کریئر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے۔ امیتابھ ان دنوں اپنی نئی فلم ' ٹھگ آف ہندوستان کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
 

شیئر: