Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترسیل زر میں غیر معمولی اضافے کی تردید

ریاض۔۔۔سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی کے سربراہ احمد الخلیفی نے واضح کیا کہ 2ہفتے قبل سعودی عرب میں بدعنوانی کیخلاف شروع کی جانے والی جامع مہم کے باعث مملکت سے سرمایہ بھاری مقدار میں باہر گیا ہے اور نہ جائے گا۔ الخلیفی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیل زر میں معمولی اضافہ ہوا ہے ،زیادہ نہیں۔کمپنیوں نے سرمایہ باہر بھیجا ہے، عام افراد کی جانب سے ترسیل زر میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ الخلیفی سے دریافت کیا گیا تھا کہ بڑے سرمایہ کاروں کی گرفتاری کے بعد سعودی سرمایہ کاروں نے اپنی دولت بڑے پیمانے پر باہر بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس قسم کی رپورٹیں میڈیامیں چل رہی ہیں، ان کی حقیقت کیا ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ ترسیل زر میں جو اضافہ ہوا وہ معمولی ہے۔ تحقیقات کے نتیجے میں صرف 200شخصیات کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے، ان میں سے بعض کے متعدد اکاؤنٹس ہیں۔

شیئر: