Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سراج_الحق_سے_پوچھیں ، پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی لیڈر سے براہ رات سوال و جواب کے لیے ٹویٹر ٹرینڈچلایا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق جمعرات شام 5بجکر30منٹ سے 7 بجے تک اپنے آفیشل اکاو¿نٹ @SirajOfficial سے آن لائن ہوئے اور عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیے۔”#سراج_الحق_سے_پوچھیں “ ٹرینڈ لسٹ میں آتے ہی پہلے نمبر پر پہنچ گیاجس میں ان کے کارکنان اور عوام نے ان سے ان کی پارٹی اور ان کی ذات کے بارے میں مختلف سوالات کیے اور وہ تمام سوالات کے براہ راست جوابات دیتے رہے۔
عوام نے سراج الحق کے اس عوامی اقدام کو خوب سراہا۔عوام کی طرف سے پوچھے جانے والے کچھ سوالات یہ تھے۔
عبدالنصار نے ٹویٹ کیا:کیا جماعت نے تحریک انصاف کے ساتھ اپنے اتحاد کو ایک اچھے انداز میں اختتام تک پہنچا نے کیلئے کوئی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے یا دوسرے اتحادیوں کے طرح ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع ہوگی؟ ۔
حرا زرین نے پوچھا: الیکٹرانک میڈیا کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اپنے فلاحی کاموں کی تشہیر کیوں نہیں کرتی؟ جب تک میڈیا کواشتہارات نہیں ملیں گے تب تک جماعت کے پروگرامات کو کوریج نہیں ملے گی۔
اسریٰ غوری نے سوال کیا: جیسا کہ ہم ماضی میں بھی دیکھ چکے کہ ایم ایم دور میں جتنی کرپشن کے پی کے میں ہوئی، جماعت اسلامی کا ایک بھی فرد اس میں ملوث نہ ہونے کے باوجود وہ الزام آج تک جماعت اسلامی کے حصہ میں ڈالا جاتا ہے،سکے باوجود پھر وہی تجربہ دہرانے کی حکمت ؟۔
محمد بشیر الدین نے پوچھا:" کیا وجہ ہے کہ چوری ڈکیتی سابقہ حکمران کریں ، بیرون ملک جائیدادیں بنایں، ملک کو ہر لحاظ سے نقصان کے ذمہ دار بری ہوجائے مگر عام آدمی کا غصہ جماعتِ اسلامی پر نکلتا ہے؟۔
مسعود خان نے ٹویٹ کیا: کس کس کو نکالیںگے کرپشن کی وجہ سے۔
آخر میں سراج الحق نے کہا:آج کی نشست بہت کارآمد رہی، آپ سب سے براہ راست بات کرنا اچھا لگا۔ آپ کے خیالات جاننے کا موقع ملا۔ کوشش ہوگی کہ مستقل طور پر ایسی نشست کا اہتمام ہوتا رہے۔ اللہ آپ سب کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں نصیب کرے۔ آمین۔
 

شیئر: