Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے رکن قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد ...تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو پارٹی سے نکال دیا ۔ ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے میں صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور پر ملزمان کی سرپرستی کے الزام میں صداقت نظر نہیں آتی۔ آئی جی کے پی کے کے ذریعے پتہ چلا کہ پارٹی ایم این اے داور کنڈی نے غلط بیانی سے کام لیا اورغلط الزامات لگائے۔ اگر کوئی پارٹی میں غلط کام کررہا ہے تو میڈیا میں جانے کے بجائے پارٹی کو بتایا جائے۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایم این اے کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ داورکنڈی ایک سال سے پارٹی اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے ر ہے تھے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے دعوی کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔

شیئر: