Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ، پولیس افسر ہلاک

سکیورٹی فورسز نے حملہ آروں میں سے ایک کو ہلاک کردیا (فوٹو: اے ایف پی)
شام کے مشرق میں جمعے کو ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملے میں ایک پولیس افسر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے اس حملے کا الزام داعش پرعائد کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانان نے بتایا دوسرا حملہ آور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔ داعش کے خود کش بمبار نے مشرقی صوبے دیر الزور میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔
چیک پوائنٹ پر موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ آروں میں سے ایک کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
 خبر رساں ایجنسی نے بتایا حملے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جان سے گیا۔
یاد رہے اس سے قبل سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ دمشق میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

شیئر: