Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے یورو گوائے کے صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں

یوروگوائے کے صدر نے دونوں ملکوں کے بہترین تعلقت کی تعریف کی(فوٹو: ایس پی اے)
یوروگوئے میں نئے سعودی سفیر سلطان بن علی المزینی نے جمعے کو صدارتی محل میں سرکاری تقریب کے دوران یوروگوائے کے صدر یامانڈو اورسی کو اسناد سفارت پیش کردی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے اس موقع پر سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔ یوروگوائے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواپش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں یوروگوائے کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقت کی تعریف کی،مملکت اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے ساتھ سعودی سفیر کےلیے ان کے فرائض میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: