Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'' ٹیڈ ٹاکس انڈیا " 10 دسمبر سے آن ایئر ہو گا

بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی شو ٹیڈ ٹاکس انڈیا میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں100 سامعین موجود ہوں گے۔ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو  ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ  10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔ ہندوستانی  میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے ٹی وی شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کر لی گئی ہیں۔ اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مزید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ 
 

شیئر: