سفارتی راہداری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا
دمام : باخبر ذرائع نے واضح کیاہے کہ کنگ فہد پل کے راستے غیر ملکی لڑکی کو غیر قانونی طریقے سے اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا امریکی شہری نکلا۔ اس سے قبل یہ رپورٹ ملی تھی کہ ایک غیر ملکی شہری بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے پل کے راستے اپنی گاڑی سے ایتھوپیا کی ایک لڑکی کو گاڑی کی عقبی نشست کے نیچے چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ امریکی شہری نے یہ واردات سفارتکاروں کیلئے مخصوص ٹریک سے گزرنے کی کوشش کرکے کی تھی۔ بحرین پل کے افسران کا کہناہے کہ امریکی شہری کے حوالے