اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تو اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے ،وزیر خزانہ کو کیسے فارغ کریں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں فواہد چوہدری نے کہا کہ حکومت مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے۔ وزیر اعظم کو اپنا منشی بھی فارغ کرنے کی اجازت نہیں۔ اصل حکومت نواز شریف چلارہے ہیں جو شخص ملک کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کانام بتائے گا۔ ا سے ایک کروڑ انعام دیں گے کیونکہ موجودہ حکومت میں نہ کوئی وزیر اعظم نظر آرہا ہے اور نہ کوئی وزیر خزانہ۔ انہوں نے کہا کہ منتوں اور ترالوں سے حکومتیں نہیں چلتیں ۔حکومت کو اختیار حاصل ہوتاہے مگر شریف خاندان کے ہر سوال کا جواب سازش ہے وہ صرف اس سازش کا نہیں بتارہے کہ 3ہزار کروڑ ان کے اکاونٹ میں کیسے آئے۔