Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ ختم ہونے پر 3دن کی مہلت

 
جدہ .... محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ ”ھویہ مقیم“ کی میعاد ختم ہونے پر 3دن کی مہلت ہوگی اس کے بعد 500ریال جرمانہ لگایا جائیگا۔ ”نقل معلومات “ پر کوئی فیس نہیں۔ المدینہ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر توجہ دلائی کہ سعودی شہری سے اس کی غیر ملکی بیوی کے اقامے کی تجدید پر سالانہ 500ریال فیس لی جائیگی۔ غیرقانونی تارکین سے پاک وطن مہم میں کسی کو استثنیٰ نہیں۔ جو بھی اقامہ و محنت قوانین یا سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف مقررہ کارروائی ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے یاد دہانی کرائی کہ نجی نوعیت کے پیشے تجارتی پیشوں میں تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔
 
 
 
 

شیئر: