Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات سے سبق سیکھنا چاہئے،فیصل قریشی

نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے حالات ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ہمیں دونوں سے سبق سیکھنا چاہئے ،کسی بھی شخص کی کامیابی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروںکے لئے کام کے مواقع بڑھے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے او رلڑکیاں اس فیلڈ میںآرہے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں جو انسان جتنا پریکٹیکل ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے  مداح مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں جو میرے لئے خوشی کا باعث ہے ۔
 
 

شیئر: