Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کی گرما گرمی تیسری عالمی جنگ کا بگل بجانے لگی

ریاض .... برطانوی جریدے سنڈے ایکسپریس نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران اور مشرق وسطی میں اسکے وظیفہ خواروں کو عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے جس لب ولہجے میں انتباہ دیا ہے وہ تیسری عالمی جنگ بھڑکنے کے خدشات پیدا کررہا ہے۔ برطانوی جریدے نے توجہ دلائی کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور عرب وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی نظام اور حزب اللہ پر زبردست نکتہ چینی کی۔ مشرق وسطیٰ میں گرما گرمی تیسری عالمی جنگ کا بگل بجا رہی ہے۔
 

شیئر: