Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری

اسلام آباد ... پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ غریبوں کی بجائے ا میروں دیا ۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے ۔ سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔حکومت نے عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا۔ پی اے سی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ پاور سیکٹر میں مجموعی طور پر 74 ارب روپے کی کرپشن ، مالی بدعنوانی بارے آڈت اعتراضات پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا ۔ نیپرا حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سرکلر ڈیٹ پھر480 ارب روپے سے زائد ہے اور یہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا ۔ کم قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو حکومت نے اسے عدالت کو چیلنج کردیا۔ حکومت صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں کا تعین فرنس آئل 65000 روپے فی بیرل کے حساب سے کررہی ہے حالانکہ اس کی قیمت اب 35000 بیرل کی ہے۔ نیپرا نے پاور کمپنیوں کو 18 فیصد بجلی چوری کی اجازت دے رکھی ہے۔ فیول چارجز اور بجلی قیمتوں میں سو فیصد فرق ہے اور یہ کھلا گھپلا ہے ۔

شیئر: