Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیا بچن کےسچ سے ڈرتا ہوں، کرن

نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
مشہور فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ جیا بچن کو فلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں۔ساون کے آڈیو شو’ ٹیک 2ودھ انوپما اینڈ راجیو‘میں شامل ہوئے کرن جوہر نے اپنے کریئر کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ جیا بچن کو فلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے اس لئے گھبراتے ہیں کیونکہ جیا بچن کو سچ بولنے کی عادت ہے اور کرن  کو ان سے ڈر لگتا ہے۔جیا بچن ان لوگوں میں سے ہیں،جو کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتیں، اس لئے انہیں فلم کی اسکریننگ پر بلانا خطرناک ہوتا ہے۔ وہ اپنی رائے براہ راست طورپر  سچ سچ بتادیتی ہیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ اگر آپ جیا بچن کو اپنی فلم کی  اسکریننگ کیلئے بلا رہے ہیںتو ان کا ردعمل سننے کیلئے آپ کو تیار رہنا چاہئے۔وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ کرن میں تمہاری فلم کی اسکریننگ میں نہیں آؤں گی کیونکہ میں تم سے جھوٹ نہیں بول سکتی۔اگر مجھے تمہاری فلم پسند نہیں آئی تو میں کہہ دوں گی اور تمہیں برا لگ سکتا ہے۔
 

شیئر: