Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردوں کو تعدد زوجات پر مجبور کرنے کی مہم

ریاض۔۔۔۔900سعودی خواتین نے مردوں کو تعدد زوجات پر مجبور کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کردی۔مہم میں ہر طرح کی خواتین شامل ہیں۔اِن میں وہ بھی ہیں جن کی شادی نہیں ہوئی جبکہ مطلقہ اور بیوہ خواتین بھی شریک ہیں۔ مہم چلانے والی رہنما خواتین کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے میں معمر کنواریوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے شادی کے خواہشمند مردوں اور خواتین دونوں سے رابطے کررہی ہیں۔اس پر موافق  ومخالف رد عمل آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر تحریک کی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھلتی چلی جارہی ہیں۔ذہنی صحت کی مشیر خاتون ڈاکٹر ہدی الجاسر نے کہا کہ لڑکیوں کی جانب سے مردوں کو تعدد زوجات پر مجبور کرنے کا مطالبہ ایک المیہ ہے ۔ متبادل حل اختیار کئے جانے چاہئیں۔ ایسی لڑکیوں کو معلوم ہوکہ شادی نوشتۂ تقدیر ہوتی ہے۔

شیئر: