Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں قیام امن کیلئے فوج طلب

اسلام آباد... وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے فوج کو طلب کرلیا ۔نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق فوج کی طلبی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے ۔ امن وامان کے لئے فوجی جوان تعینات کئے جائیں گے۔ موبائل فون سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے ہفتے کی صبج سے جاری آپریشن اب تک بے نتیجہ رہا۔ مظاہرین کا فیض آباد پر مکمل کنٹرول ہے۔ وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میںمرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ درجنوں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شیئر: